۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
1

حوزہ/ امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک روایت میں ایسے شخص کے اوصاف کی طرف اشارہ کیا ہے جسے قیامت کے دن کوئی ڈر اور خوف نہیں ہو گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطا بق یہ روایت کتاب بحار الانوار سے نقل کی گئی ہے:

امام جعفر صادق (علیه السلام):

مَنْ تَوَلّی أمْراً مِن اُمُورِالنّاسِ فَعَدَلَ وَ فَتَحَ بابَهُ وَ رَفَعَ شَرَّهُ وَ نَظَرَ فی اُمُورِ النّاسِ کانَ حَقّاً عَلَی اللّهِ عَزَّوَجَلَّ أَن یُؤَمِّنَ رَوْعَتَهُ یَومَ القِیامَةِ وَ یُدْخِلَهُ الجَنَّهًَْ۔

جو لوگوں کے امور کی زمام اپنے ہاتھوں میں لے لے ، عدل و انصاف سے کام لے، اپنے گھر کا دروازہ لوگوں کے لیے کھلا رکھے، لوگ اس کے شر سے محفوط رہیں اور وہ لوگوں کے امور کی دیکھ بھال کرے تو خداوند عالم قیامت کے دن اسے خوف و ہراس سے محفوظ رکھے گا اور اسے اپنی بہشت میں داخل کرے گا۔

بحارالانوار، ج ۷۵، ص ۳۴۰

تبصرہ ارسال

You are replying to: .